نئی دہلی، 6؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)موسم سرما ہر سال آتا ہے اور ہر سال ستم ڈھاتا ہے۔ دارالحکومت دہلی سے اتر پردیش سے لوگوں کی زندگی موسم سرما کی نذرہو رہی ہے۔ ملک کی دارالحکومت دہلی گزشتہ 2 دنوں سے 5 ڈگری کا ٹارچرجھیل رہی ہے۔ قاتلانہ سردی نے پارا ایسالڑھکایاکہ لوگوں کی ہڈیاں تک کانپ اٹھی ہیں۔قومی دارالحکومت ہفتہ کی صبح کم از کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینسر میں درج کی گئی۔ دہلی کے ہوائی اڈے پر چلنے والی ویزیبلٹی 200 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ کئی دنوں میں سردی کی وجہ سے ریلوے سفر بھی متاثر ہوا ہے، ہفتے کے روز بھاری دھند کی وجہ سے 49 ٹرینیں تاخیرسے چل رہی ہیں، 18 ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 13 ٹرینوں کا وقت تبدیل ہوگیاہے۔دہلی میں موسم سرما نے اس سیزن کے تمام ریکارڈ توڑ دئے۔ جمعہ کو دہلی میں سیزن کا سب سے ٹھنڈادن رہا، جب کم از کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ دھند بھی اس پر اپنا اثر دکھا رہا ہے، اس وجہ سے گزشتہ ایک ہفتہ میں پارا 10 ڈگری گر گیا ہے۔ جمعرات کو دہلی کا درجہ بھی 5 ڈگری سیلسیس تھا۔سردی کی وجہ سے مظفر نگر اور شاملی میں چار افراد جاں بحق ہوئے۔اعظم گڑھ میں سردسے بچنے کے لئے جلائی گئی آگ نے ایک گھرہی خاک ہوگیااور 4 افراد کی جان چلی گئی۔پنجاب اور ہریانہ میں سرد لہر کا دھند اور سرد لہر جاری ہے۔ امرتسر میں درجہ حرارت 3 ڈگری تک پہنچ گئی۔ کیدارناتھ میں بھاری برف باری کی وجہ سے تعمیراتی کاموں پر روک لگ گئی۔ بدری ناتھ کے اونچائی والے زبردست برف باری ہوئی ہے اور پارامائنس 7 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں میں بھاری برف باری کی وجہ سے میدانی علاقے زبردست ٹھنڈہورہی ہے۔دہلی کے روہنی میں آگ کے دھویں میں دم گھٹنے سے 3 سالہ معصوم کی موت ہوگئی۔